ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کر دیا گیا۔وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل تک ملتوی کردیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا جبکہ سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے 12 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت شروع ہوا،تاہم قومی اسمبلی کا اجلاس رسمی کارروائی کے بعد ملتوی کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل تک ملتوی کردیا گیا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ طلب کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا،کابینہ کا اجلاس وزیراعظم چیمبر میں ہوگا،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔