دیر: جرگے کے دوران فائرنگ سے 9افراد جاں بحق

دیر: جرگے کے دوران فائرنگ سے 9افراد جاں بحق

دیر(پبلک نیوز) پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ براول کے علاقے بانڈہ گئی میں جرگہ کے دوران فائر نگ سے نو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے.

پولیس کے مطابق جرگہ میں زمین کے تنازع پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے. زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر منتقل کردیاگیا ہے.

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے . لوگوں سے خون کا عطیہ کرنے کی اپیل گئی ہے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔