شہریار آفریدی نے امریکی سیاستدان ٹام کو لاجواب کر دیا

شہریار آفریدی نے امریکی سیاستدان ٹام کو لاجواب کر دیا
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہریار آفریدی اپنے دورہ امریکہ کے دوران مسلسل خبروں میں ہیں جب ان کا ایک تقریب کے دوران امریکی کانگریس مین ٹام سوزی سے دلچسپ مکالمہ ہوا، شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر ، افغانستان ، فلسطین کے شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں تو ٹام سوزی پر لقمہ دیا کہ ” چین کے یوغر لوگوں کیلئے بھی “ جس پر شہریار آفریدی نے کمال عقلمندی سے معاملے کو سنبھالا اور جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ بالکل ! سب کیلئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہریار آفریدی دورہ نیو یارک کے دوران ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس دوران انہوں نے کہا کہ ان تمام شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے جنہوں نے اس ملک ( امریکہ ) ، کشمیر ، پاکستان اور افغانستان، فلسطین میں شہادت کا جام نوش کیا۔ اس موقع پر تقریب میں موجود امریکی کانگریس مین ٹام سوزی نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ ” اور اس کے ساتھ ساتھ چین میں یوغر لوگوں کیلئے بھی “۔جس پر شہریار آفریدی نے کہا کہ ” بالکل ! سب کیلئے“۔ٹام سوری نے اس پر اپنا جملہ دوبارہ دہرایا ” اور چین میں یوغر لوگوں کیلئے بھی “۔ شہریار آفریدی نے کمال عقلمندی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ” بالکل ! ان سب کیلئے، نو گیارہ اور اس زمین پر رہنے والے تمام معاشروں کے افراد کیلئے جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، ان سب کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے۔

Watch Live Public News