پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،20ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،20ستمبر 2021
نیوزی لینڈ میں اتنی فورسز نہیں ہوں گی جتنی انہیں یہاں سکیورٹی دی، یہاں سری لنکا سمیت دیگر ٹیمیں بھی آئیں، کسی کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں پاکستانی ایجنسیاں دنیا کی مضبوط ترین اور اسمارٹ ترین ایجنسیاں ہیں، بھارت گذشتہ ایک ماہ سے ہمارے خلاف پراپیگنڈا کررہا ہے، پاکستان پوری دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتا ہے۔ دیربالا میں زمین کے تنازع کے حل کےلیے بلائے گئے جرگے میں دو گروپوں کی فائرنگ، 9افراد جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال دیر منتقل کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اب کسی کے ساتھ بھی نیوٹرل وینیو پر نہیں کھیلے گی، نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلنے پر پی سی بی کا موقف واضح ہے، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے میچز کھیلنے ہیں تو پاکستان آکر کھیلے، قوم ٹیم کے پاس آئندہ سال دسمبر تک کھیلنے کے لیے کوئی ونڈو نہیں، کیوی ٹیم نے نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن، آئی ایس پی آرکے مطابق کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ مارا گیا، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، دہشتگرد صفی اللہ فروری2021 میں غیرسرکاری تنظیم کی4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ بی آرٹی میں سفرکورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سےمشروط کردیا گیا، ترجمان کے مطابق ویکسی نیشن نہ کرانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی، حکومتی احکامات پر بی ار ٹی میں 20سمتبر تک ویکسینیشن کی ڈیڈلائن دی گئی تھی، ایک ڈوز لگوانے والے مسافر بی آر ٹی میں سفر کرسکیں گے۔

Watch Live Public News