نیویارک میں غربت اور عورتوں کو دیکھ کر شہریار آفریدی آبدیدہ

نیویارک میں غربت اور عورتوں کو دیکھ کر شہریار آفریدی آبدیدہ
نیو یارک ( ویب ڈیسک ) کشمیر کمیٹی کے چیئر مین شہریار آفریدی امریکہ کے دورے پر ہیں مگر جب وہ ٹہلنے کیلئے نیو یارک کی سڑکوں پر نکلے تو وہ دنگ رہ گئے، شہریار آفریدی کو نیو یارک کے پوش علاقے مین ہٹن میں بے گھر و بدحال امریکہ کی بیٹیاں نظر آئیں ، انہوں نے جھٹ پاکستانی عوام کیلئے ویڈیو اپ لوڈ کی اور بتایا کہ پاکستانی قوم خوش نصیب ہے جسے پناہ گاہیں اور لنگر خانے میسر ہیں ، امریکہ میں غربت دیکھ کر وہ آبدیدہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ” میرے پیارے پا کستانیو! ہمیں رب کا بہت شکر ادا کرنا چاہئے، میں اس وقت نیو یارک کے سب سے پوش ایریا مین ہیٹن میں ہوں، وہ ملک جو پوری دنیا کے نظام کو کنٹرول کئے ہوئے ہیں، ان کے لوگوں کی زندگی کو دیکھ رہا ہے، ان کے لوگوں کی زندگی کو دیکھیں، میں ہر طرف غربت دیکھ رہا ہوں اور میرا دماغ اس کو تسلیم ہی نہیں کر پا رہا ہے“۔ https://twitter.com/Joyce_Karam/status/1439703301663117318 شہریار آفریدی نے کہا کہ میرا قوم کیلئے میسج ہے کہ جب میرے وزیر اعظم نے لنگر خانے اور لنگرخانوں کے علاوہ عام آدمی کیلئے پناہ گاہیں بنائیں تو مذاق اڑایا گیا،یہ اپنی آنکھیں سے یہاں کے لوگوں کی زندگی دیکھ لیں ان کا کوئی نہیں ہے،یہاں پر صرف یہ مشین بنے بیٹھے ہیں تو ان کو پوچھنے کیلئے کوئی نہیں ہے اور اگر کوئی ہے تو اس پر یہ اعتماد نہیں کرتے۔ شہریار آفریدی نےروڈ کے کنارے بیٹھی ایک لڑکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھیں امریکہ کی بیٹی کس حال میں ہے ؟ یہ بھی کسی کی ماں بیٹی ہے، جو ہمیں لیکچر دیتے ہیں، آئیں دیکھیں کہ بیٹیوں کا کیا حال ہے، عام باسیوں کا کیا حال ہے، دنیا کو کیوں نہیں بتاتے کہ جاؤ امریکہ کے پوش ایریا میں دیکھو کہ انسانیت کس طرح سسک رہی ہے۔

Watch Live Public News