پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،20ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،20ستمبر 2021
اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلہ جاری، کمیٹی نے شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کردیا، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد سے بڑھا کر 7۔25 فیصد کردی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معدنیات کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے جامع حکمتِ عملی بنا رہی ہے۔ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت ٹھوس بنیادوں پر شرح نمو پر توجہ دے رہی ہے، ٹیکس محصولات کا ہدف 4.7ٹریلین روپے سے بڑھا کر 5.8ٹریلین روپے کردیا ہے، معاشی ترقی کیلئے جامع اور پائیدار ترقی کی ضرورت ہے۔ پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلا کر مہم کا آغاز کیا۔ سندھ میں تعلیمی اصلاحات کا بڑا کیس، گریجویشن ڈگری 16 سالہ نہ کرنے پر عدالت سیکرٹری تعلیم پر سخت برہم، دو سال بعد تمام 350 کالجز میں گریجویشن کا چار سالہ پروگرام شروع کرنے کا حکم۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔