حماد اظہر کا پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اہم بیان سامنے آگیا

حماد اظہر کا پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے پر اہم بیان سامنے آگیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ چند روز پہلے مجھے عمران خان نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے اور اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے دن میں نے صوبائی حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔