کراٹےکامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نےبھارت کو شکست دیدی

کراٹےکامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نےبھارت کو شکست دیدی
کیپشن: کراٹےکامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نےبھارت کو شکست دیدی

پبلک نیوز:دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں منعقدہ مقابلوں میں پہلی فائٹ میں پاکستان کے رضوان علی نے انڈیا کے پوون گپتا کو ابتدا ہی میں ناک آؤٹ کردیا جبکہ دوسری فائٹ میں فیضان خان کو بھارتی حریف سے شکست ہوئی۔

فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کے کپتان شاہ زیب رند اور انڈیا کے رانا سنگھ میدان ایرینا میں اترے۔

شاہ زیب نے فائٹ کے آغاز میں ہی رانا سنگھ پر پے درپے وار کئے جس کے بعد وہ کافی دیر اٹھ نہ سکے یوں انڈین فائٹر شاہ زیب کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار پائے۔

پاکستانی کپتان شاہ زیب نے جیت کے بعد پاکستان اور بھارت کا جھنڈا لہرایا اور کہا کہ یہ لڑائی امن کے لیے ہے، ہم دونوں ملک ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان شاہ زیب سے بالی ووڈ ایکٹرسلمان خان نے بھی ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

@isha_khan.81 Salman Khan meets Shahzaib brother basit rind ❤️???? #salmankhan #foryou #viral #fyp ♬ original sound - ishuu

وزیراعلیٰ بلوچستان کی شاہ زیب رند کو فتح پر مبارک باد 

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شاہ زیب رند کو فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب رند نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،شاہ زیب رند نے حریف کھلاڑی کو ناک آؤٹ شکست دی۔

 وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں نے ہمیشہ کھیلوں کے میدانوں میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے،دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے بلوچستان کے نوجوانوں پر فخر ہے۔

Watch Live Public News