پاکستان میں کورونا کے وار جاری ،مہلک وائرس نے مزید 65 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی،89 ہزار 44 افراد زیرعلاج،5 ہزار 151 کی حالت تشویشناک ہے توقع ہے طالبان انسانی حقوق اور خواتین سے متعلق وعدے پورے کریں گے،افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پی ایم اے کاکول میں خطاب،کہا پاکستان قومی اور علاقائی امن کا خواہاں ہے، تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی شہریوں کو نکالنا خطرے سے بھرپور چیلنج ہے، طالبان پر واضح کردیا کہ انخلاء کا عمل سبوتاژ کرنے کی صورت میں سخت ردعمل سامنے آئے گا،جو بائیڈن نے کہا کہ 6 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تاحال افغان سرزمین پر موجود ہیں۔ افغانستان پرکنٹرول کے دوران امریکی ہتھیاروں پر افغان طالبان کے قبضے نے پینٹا گون کو تشویش میں مبتلا کر دیا،امریکی حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہزار بکتر بند گاڑیاں اور 40 طیارے طالبان کے ہاتھ لگ چکے،بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز اور سکین ایگل ڈرونز بھی ان کے قبضے میں ہیں، طالبان جنگجو امریکی اسلحہ تھامے بھی نظر آتے ہیں۔ پی آئی اے کی دونوں پروازیں کابل سے اسلام آباد واپس پہنچ گئیں ،مجموعی طور پر 390 مسافر پاکستان آئے ،مسافروں میں 10 مختلف شہریتیں رکھنے والے افراد بھی شامل، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی پروازوں کے ساتھ واپس لوٹ آئے