پاکستان کا لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دینے کا فیصلہ

پاکستان کا لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان نے برادر ہمسائیہ ملک افغانستان کیلئے اپنے بازو کھول دئیے، پانچ سے سات لاکھ مہاجرین کوشمالی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں پناہ دی جائے گی ، اس حوالے سے تین کیمپ قائم کئے جائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان کمشنریٹ نے افغان مہاجرین کی آمد کے پیش نظر  شمالی وزیر ستان میں تین کراسنگ پوائنٹس کے قریب مہاجر کیمپوں کیلئے مقامات کو حتمی شکل دیدی ہے، طورخم بارڈر کے قریب ضلع خیبر ، غلام خان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان میں یہ کیمپ لگائے جائیں گے۔ چترال میں اروندو کراسنگ پوائنٹ کے قریب ضرورت پڑنے پر کیمپ قائم ہوں گے۔ کمشنر افغان مہاجرین خیبر پختونخواہ نے ایک بیان میں بتایا کہ پاکستان نے مزید افغان مہاجرین کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پہلے سے موجود لاکھوں افغان مہاجرین کو کیمپ میں بسایا جا سکے، لیکن یہ ابھی کی صورتحال ہے ، اگر کوئی انسانی المیہ ہوا تو پاکستان افغان مہاجرین کی پوری مدد کرے گا۔

Watch Live Public News