پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ،راولپنڈی ٹیسٹ: گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

pak vs bangladesh match late
کیپشن: pak vs bangladesh match late
سورس: google

ویب ڈیسک : پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔
راولپنڈی میں شیڈول میچ کا پہلا دن رات بھر ہونے والی بارش سے متاثر ہوا۔
 دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔
پاکستانی ٹیم 28 سال بعد پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر بغیر کسی سپیشلسٹ سپنر کے میدان میں اتر رہی ہے۔

ہیڈ کیوریٹر ٹونی ہیمنگ اور امپائرز پچ پر موجود ہیں۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ پر گراؤنڈز مین نے کورز ہٹانے کا کام شروع کردیا، جس کے بعد میچ کا آغاز کرنے لیے انسپکشن ہوگی۔ قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4فاسٹ بولرز لانے کا فیصلہ کیا تھا۔
پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد علی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
 
 

Watch Live Public News