ویب ڈیسک: کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں مئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ جہاں اسپتال کے نفسیاتی ڈیپارٹمنٹ نے ملزمہ کو نارمل قرار دیکر اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔
تفسیلات کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے نفسیاتی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج نے ملزمہ کو نارمل قرار دے کر اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔ ڈاکٹر چنی لعل کہتے ہیں کہ اہلخانہ نتاشہ کو ذہنی مریضہ تو کہتے ہیں مگر کوئی میڈیکل ریکارڈ پیش نہ کرسکے۔
کراچی کے جناح اسپتال میں زیر علاج ملزمہ نتاشا کو ڈسچارج کردیا گیا۔ سربراہ نفسیاتی وارڈ جناح اسپتال ڈاکٹر چنی لال کا کہنا ہے کہ 19 اگست کو جب ملزمہ کو اسپتال لایا گیا تو ظاہری حالت ٹھیک نہیں تھی۔ ملزمہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ ذہنی مریض ہیں لیکن اس حوالے سے اہل خانہ کوئی میڈیکل ریکارڈ پیش نہ کرسکے۔
ڈاکٹر چنی لال نے کہا کہ ملزمہ کی دماغی حالت بلکل ٹھیک ہےخودکشی کرنے کے امکانات نہیں۔