جسم میں وٹامن ڈی کی کمی، ان علامات کو نظر انداز نہ کریں

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی، ان علامات کو نظر انداز نہ کریں
لاہور: (ویب ڈیسک) جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے آپ کو صحت کے کئی مسائل لاحق ہو سکتے ہیں۔ قوت مدافعت بڑھانے کیساتھ ساتھ، وٹامن ڈی آپ کی ہڈیوں، پٹھوں اور دانتوں کے لیے بھی ضروری ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج کی روشنی وٹامن ڈی کا ایک اچھا ذریعہ ہے اس لیے کچھ دیر دھوپ میں بیٹھیں۔ زیادہ تر لوگ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی علامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں جس سے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ جانیں کہ آپ کو کن علامات کو بالکل نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ کیا آپ ہمیشہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں؟ وٹامن ڈی کی کمی آپ کو ہمیشہ تھکاوٹ کا احساس دلائے گی۔ وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے کیلشیم جسم تک نہیں پہنچ پاتا۔ ایسی حالت میں ہڈیوں، مسلز اور دانتوں میں کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے۔ اگر ہڈیوں، جوڑوں یا کمر میں درد ہو تو یہ وٹامن ڈی کی کمی کی علامت ہے۔ وٹامن ڈی جسم میں سوزش، جلن اور انفیکشن کو روکنے میں مدد کرتا ہے لیکن اگر آپ کے جسم میں اس وٹامن کی کمی ہے تو کسی بھی قسم کے زخم کو بھرنے میں کافی وقت لگے گا۔ ذہنی دباؤ وٹامن ڈی کی کمی موڈ کو بھی متاثر کرتی ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کو ڈپریشن کا مسئلہ ہو سکتا ہے اور آپ پریشانی محسوس کر سکتے ہیں۔ بال گرنا وٹامن ڈی بالوں کے follicles کو بڑھاتا ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے بال کمزور اور ٹوٹنے لگتے ہیں۔ ہڈیاں کمزور ہو جائیں گی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ رہتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی قوت مدافعت کو کمزور کرتی ہے اور آپ کو بار بار بیمار ہونے کا باعث بنتی ہے۔ جلد کا مسئلہ وٹامن ڈی کی کمی آپ کی جلد کو نقصان پہنچائے گی۔ یہ خارش اور مہاسوں کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ جلد پر دانے آ سکتے ہیں۔

Watch Live Public News