لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے نئے نوٹیفکیشن آنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 4 بجے کے بعد گورنر پنجاب نیا نوٹی فکیشن جاری کریں گے ، نئےنوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی کے جانے کے بعد ہمارے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے ، گورنر پنجاب ، وزیراعظم کو یہ درخواست بھی کرسکتے ہیں کہ گورنر راج لگا دیا جائے ۔