جھوٹ بولنا بند کریں، مقدمے سے بچنا بند کریں: علی ظفر

جھوٹ بولنا بند کریں، مقدمے سے بچنا بند کریں: علی ظفر
لاہور ( پبلک نیوز) علی ظفر نے ٹویٹ کیا کہ ہم یا تو سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی غلط معلومات اور جھوٹ پر یقین کریں یا اصل سچائی کا انتخاب کریں۔ علی ظفر نے عدالت کا فیصلہ ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا کہ میشا شفیع عدالت کے ساتھ چھپن چھپائی کا کھیل کھیل رہی ہیں۔ ان کی غیر حاضری کی وجہ سے کیس کی سماعت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ وہ قانون کے عمل اور عدالت کے عمل کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ علی ظفر نے کہا آپ کے ذاتی تعصبات یا ایجنڈے ہی آپ کو یہاں تک لے جا سکتے ہیں۔ تاریخ دستاویزی حقائق سے لکھی جاتی ہے۔ اگر آپ واقعی سچ بولنے والے ہیں۔ سماجی تبدیلی اور انصاف کے جنگجو ہیں تو ایک جیسا کام کریں۔ جھوٹ بولنا بند کریں۔ مقدمے سے بچنا بند کریں۔ مناسب فورم پر سوالات کے جوابات دیں تاکہ لوگ جان سکیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔