اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی بار کونسلز کے نمائندگان کا آج اجلاس ہوا ہے، تمام بار کونسلز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ وائس چیئرمین پاکستان بار نے کہا کہ جج کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے تمام بار کونسلز ایک پیج پر ہیں، آئندہ ہفتے تک ریفرنس دائر کر دیا جائے گا، حکومت سے مطالبہ ہے کہ جسٹس فائز عیسی کے ریفرنس کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل واپس لی جائے، جسٹس فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا۔ واضح رہے کہ واضح رہے کہ 16 فروری کو چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ ٹیلی فون کال لیک ہوئی اور اس میں غلام محمود ڈوگر کیس سے متعلق سپریم کورٹ جج کے ساتھ ان کی مبینہ بات چیت منظرعام پر آئی تھی۔