ویب ڈیسک : بلا ٹرکاں والا اور گوگی بٹ خاندان کی دُشمنی کا آغاز 1993 میں ایک معمولی تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے ایک واقعے سے ہوا تھا۔
وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق 1993 میں ٹیپو ٹرکاں والا کا حنیف عرف حنیفا اور شفیق عرف بابا کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا شروع ہوا۔ یہ دونوں بھائی اپنے دور کے ٹاپ ٹین اشتہاریوں میں شامل تھے۔
اُن کے بقول یہ لوگ لکشمی چوک میں ایک دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے جہاں ٹیپو ٹرکاں والے نے کسی بات پر دونوں بھائیوں کے دوست مناظر شاہ نامی اشتہاری کو تھپڑ مار دیا۔
میاں رؤف کے بقول شفیق عرف بابا نے موقع پر معاملہ ٹھنڈا کیا اور ٹیپو ٹرکاں والے سے کہا کہ وہ اس پر معافی مانگے۔ شفیق اور حنیف کسی دور میں بلا ٹرکاں والا کے محافظ بھی رہ چکے تھے جس پر بلا ٹرکاں والا نے کہا کہ ٹیپو معافی نہیں مانگے گا۔
اُن کے بقول اسی بات پر پیدا ہونے والے عناد کے بعد شفیق اور حنیف نے بلا ٹرکاں والے کو قتل کرنے کی ٹھان لی تھی جس کے بعد 1994 میں اپنے منصوبے پر عمل کیا۔