نثارپنہور،بیٹے محسن نثار کی بازیابی سےمتعلق درخواستیں نمٹا دیں گئیں

نثارپنہور،بیٹے محسن نثار کی بازیابی سےمتعلق درخواستیں نمٹا دیں گئیں
کیپشن: نثارپنہور،بیٹے محسن نثار کی بازیابی سےمتعلق درخواستیں نمٹا دیں گئیں

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور اور انکے بیٹے محسن نثار کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سابق رکن قومی اسمبلی نثار پنہور اور انکے بیٹے محسن نثار کی بازیابی سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی۔

وکیل نے کہا کہ نثار پنہور اور محسن نثار گھر واپس آچکے ہیں،نثار پنہور اور محسن نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

Watch Live Public News