(ویب ڈیسک ) پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی ترجیحی لسٹ سامنے آگئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق، جماعت اسلامی کی ترجیحی فہرست جاری کردی گئی ہیں ، استحکام پاکستان پارٹی، تحریک انصاف نظریاتی، تحریک لبیک کی ترجیحی فہرست بھی لگا دی گئی ہیں۔
پیپلزپارٹی :
پیپلز پارٹی کی ترجیحی لسٹ چھ ناموں پر مشتمل ہے،پیپلز پارٹی کی ترجیحی لسٹ میں حنا ربانی کھر کا پہلا ثمینہ خالد گھر کی کا دوسرا نمبرہے۔
مسلم لیگ ن :
مسلم لیگ ن کی ترجیحی لسٹ میں کل بیس نام شامل ہیں ۔مسلم لیگ کی ن کی ترجیحی لسٹ میں طاہرہ اورنگزیب کا پہلا ،سائشتہ پرویز کا دوسرا نمبر ہے، اس ترجیحی لسٹ میں مریم اورنگزیب کا تیسرا نمبر ہے۔
مسلم لیگ ن کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ میں چوتھے نمبر نزہت صادق پانچویں پر مسرت آصف خواجہ، چھٹے نمبر پر سیما جیلانی ،ساتویں پر شیزہ خواجہ ،آٹھویں پر روبینہ خورشید عالم، نویں پر وجہیہ قمر،دسویں پر زیب جعفر ،گیارہوں نمبر پر کرن ڈار ،بارہویں پر انوشے رحمان، زہرہ ودود تیرہویں ،آسیہ ناز چودہویں جبکہ پندریوں نمبر پر صبا صادق شامل ہیں۔
اسی طرح سولہواں نمبر فرح ناز اکبر ،سترہواں شہناز سلیم اٹھارہواں پر منیبہ اقبال انویسیوں پر عفت نعیم اور آخری نمبر پرتمکین اختر شامل ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی :
دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح آئی پی پی نے بھی خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرستیں جاری کر دی ہیں، خواتین کی قومی و صوبائی نشستوں کی فہرستیں باہمی مشاوٓرت کے بعد جاری کی گئی ہیں۔
آئی پی پی کی ترجیحی لسٹ کے مطابق منزہ حسن سئنیر پارلمینٹیرین ہیں جنہیں قومی اسمبلی کے لئے پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا دوسرا نمبر ہے، تیسرا نمبر آسیہ عظیم کا ہے۔
تحریک لبیک کی فہرست میں آٹھ خواتین کے نام شامل ہیں ۔ مسلم لیگ ق کی ترجیحی فہرست میں پانچ خواتین کے قومی اسمبلی کے لیے نام شامل ہیں ۔اسی طرح جماعت اسلامی کی ترجیحی فہرست میں اٹھ آرکان کے نام شامل ہیں ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے دو خواتین کے نام ترجیحی فہرست میں شامل کیے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کی فہرست میں ایک خاتون کا نام قومی اسمبلی کے امیدواروں میں شامل ہے۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرست:
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرست سامنے آگئی ہے، پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے لیے 10 خواتین کے نام ترجیحی فہرست میں شامل کیے ہیں ۔
ترجیحی لسٹ میں شازیہ عابد، ریحانہ بلوچ، نیلم جبار ، نرگس فیض، اور نایاب گوہر کے نام ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔ تحریک لبیک نے 23 خواتین کے نام پنجاب اسمبلی کے لیے تجویز کیے ہیں ۔
استحکام پاکستان پارٹی نے 14 خواتین کے ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کروائی ہے۔جن میں سارا احمد، سیدہ سمیرا احمد، سارہ، سعدیہ سہیل رانا اور دیگر کے نام شامل ہیں ۔اسی طرح جماعت اسلامی نے 21 خواتین امیدواروں کے ناموں کی فہرست جمع کروائی۔