ڈمپرجلانے،اشتعال دلانے کا کیس:آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور

ڈمپرجلانے،اشتعال دلانے کا کیس:آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور
کیپشن: ڈمپرجلانے،اشتعال دلانے کا کیس:آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور

ویب ڈیسک: کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈمپر جلانے اور اشتعال دلانے کے کیس میں گرفتار چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے آفاق احمد کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔ عدالت نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے آفاق احمد کو دو مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

آفاق احمد کے وکیل جاوید چھتاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ آفاق احمد کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا۔آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر جلانے کا نہیں کہا۔آفاق احمد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی۔آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور کورنگی میں دو مقدمات درج ہیں۔

Watch Live Public News