ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے ،شہروں اور دیہاتوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات،صدر عارف علوی نے فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی ،وزیراعظم عمران خان عید قرباں کی تعطیلات کے لئے نتھیا گلی میں موجود، پبلک نیوز کی جانب سے اہل وطن کو عید کی خوشیاں مبارک آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، صدر عارف علوی کا عید الاضحٰی کے موقع پر پیغام ، صدر مملکت کی عوام سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی اپیل وزیرداخلہ شیخ رشید نے نماز عید راولپنڈی میں ادا کی،آج اونٹوں کی قربانی بھی کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں عید کی نماز پڑھی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں نمازادا کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کوئٹہ میں نماز ادا کی خلیل اللہ کی قربانی اور ذبیح اللہ کی فرمانبرداری،، فرزندان اسلام حکم خداوندی کی تعمیل اور ابراہیم علیہ السلام کی سنت تازہ کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے،،، جذبہ ایثار کے تحت غربا اور مساکین کو بھی خوشیوں میں شریک کیا جائے گا پاکستان میں کورونا کے وار جاری ، مثبت کیسز کی شرح 6 اعشایہ 26 رہی، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 579 نئے کیس رپورٹ، مزید 40 افراد جان کی بازی ہارگئے، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 888 تک جا پہنچی، 51 ہزار 529 مریض زیرعلاج،2 ہزار 509 کی حالت تشویشناک،ملک بھر میں ویکسی نیشن سنٹرز آج بند رہیں گے