لندن ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما عابد شیر علی عید کے موقع پر لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پہنچے ، لائن کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی ایک دوسرے صارف کے ساتھ تکرار ہو گئی اور پھر مسلم لیگی رہنما نے گالیوں کی پوچھاڑ کر دی۔ اس بات کا دعویٰ پاکستان تحریک انصا ف کی خاتون رہنما کنول شوذب نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ”بیگم کی وفات کے بعد پہلی عید کے موقعہ پر سابقہ وزیر مملکت برائے بجلی و پانی ۔ یہ واقعہ تھوڑی دیر قبل نارتھ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر قطار توڑنے کی وجہ سے فیملی کے ہمراہ آئے ریسٹورنٹ صارف کے ساتھ عابد شیر علی کی تکرار ہوئی۔وارننگ: ویڈیو میں گالم گلوچ ہے“۔ https://twitter.com/KanwalMna/status/1417794016385642497 ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد شیر علی کسی کے ساتھ دشنام طرازی میں مصروف ہیں اور غیر اخلاقی جملے بول رہے ہیں لیکن ابھی تک اس واقعہ کی تفصیلات نہیں آئی ہیں اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حقیقت کیا ہے اور کس وجہ سے عابد شیر علی اتنے طیش میں آگئے۔