عاطف اسلم کے نئے گانے نے دھوم مچا دی، سجل علی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

عاطف اسلم کے نئے گانے نے دھوم مچا دی، سجل علی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
لاہور (پبلک نیوز) بڑی عید کے دن پاکستان کے صف اول کے گلوکار عاطف اسلم کے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ سجل علی اور عاطف اسلم ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی اور عاطف اسلم ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ نیا گانا عاطف اسلم نےعید الضحیٰ کے موقع پر ریلیرکیا۔ گانے کا مرکزی کردار عاطف اسلم اور سجل علی نے نبھایا ہے۔ گانے کو ڈائریکٹ حسن بلوچ نے کیا ہے۔ پروڈیوس تارون چوہدری اور عمر احمد نے کیا ہے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ میوزک ویڈیو اچھی ہوگی لیکن مجھے توقع نہیں تھی کہ عاطف اور سجل کی کیمسٹری اس سطح پر لوگوں متاثر کرے گی۔ دونوں بہت اچھے لگ رہے تھے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔