’فیصل واوڈا کیلئے آئین میں ترمیم ہو رہی ہے‘

’فیصل واوڈا کیلئے آئین میں ترمیم ہو رہی ہے‘
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے الزام لگایا ہے کہ فیصل وائوڈا کو بچانے کیلئے آئین کی ترمیم کی جا رہی ہے ٗ انتخابی اصلاحات کا کا بل کھودیں تو وہاں سے فیصل وائوڈا کا چوہا نکلا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے لکھا کہ ’’انتخابی اصلاحات کا بل کھودا تو نکلا عمران نیازی کے لاڈلے فیصل وائوڈا کے لئے این آر او کا چوہا-اپنے پیارے کو نااہلی سے بچانے کے لئے آئین میں ترمیم کی جا رہی ہے-یہ کام یا تو مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کے لئے ہوا یا عمران کے چہیتے کے لئے-گویا آئین نہ ہوا بلکہ بنی گالہ کا رجسٹر ہے جیسی میری مرضیhttps://twitter.com/betterpakistan/status/1406913440921403397ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں عمران نیازی کے اس بیان کو مسترد کرتا ہوں کہ جنسی زیادتی کا الزام عورت پر آتا ہے ٗ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خواتین کی اکثریت نے چھوٹے کپڑے نہیں پہنے ہوتے ٗ جنسی زیادتی کرنے والا ایک مجرم ہوتا ہے اور اسے اس جرم سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام میں ہر قیمت پر ایسے مجرموں سے عورت کے وقار کی حفاظت کرنے کی سختی سے تلقین کی گئی ہے ۔

Watch Live Public News