ارشد ندیم انجری کا شکار، ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی ریس سے باہر ہوگئے

ارشد ندیم انجری کا شکار، ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی ریس سے باہر ہوگئے
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم انجری کا شکار ہوگئے،انجری کے باعث ارشد ندیم ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی ریس سے باہر ہوگئے ہیں ۔ اس حوالے سے صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اکرم ساہی نے کہا ہے کہ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے لیے فٹ نہیں ہیں،یہ ملک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے،۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز میں ارشد ندیم کو حصہ نہیں لینا چاہیے تھا، ہم نے کہا تھا کہ یہ واپڈا کی جانب سے حصہ نہ لے،ہماری بات کو نہیں مانا گیا۔ اکرم ساہی نے کہا کہ ایک میڈل کی خاطر ارشد ندیم انجری کو انجری ہوئی، ہمیں پہلے پاکستان کا سوچنا چاہیے، ایتھلیٹک ٹریک بھی ٹھیک نہیں جہاں ارشد ندیم اَن فٹ ہوا ، واپڈا کے چیئرمین سے درخواست کروں گا کہ قومی اثاثے کے حوالے سے پوچھیں کہ ایسا کیوں کیا گیا ، ارشد ندیم واپڈا کا ملازم ہے یہ مزاحمت نہیں کر سکتا تھا۔ صدر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہاں ٹریک ٹھیک نہیں ہے، یہ ہم سب کے لیے ایک بری خبر ہے،ہم نے ایک کروڑ روپے ایک گٹھنےاور کہنی کے علاج پر لگائے،ہم نے انگلینڈ میں ارشد ندیم کا علاج کرایا ہے، اب نیشنل گیمز میں ارشد ندیم کا دوسرا گھٹنہ انجرڈ ہو گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔