ویب ڈیسک:پاکستان میں معیشت کی بحالی کے لئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطاقبق ایس آئی ایف سی کے قیام کا مقصد پاکستانی معیشت کی بحالی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے۔
ایس آئی ایف سی کے تحت آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی بدولت سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ پختہ تجارتی روابط شروع ہو چکے ہیں۔ایس آئی ایف سی میں حکومت کی بھرپور دلچسپی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوئیں۔
حکومتی اور عسکری اداروں کی مخلص کاوشوں سے پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔