پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 21 مارچ2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 21 مارچ2021

لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس بند رکھنے کے شیڈول میں تبدیلی۔ راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، چنیوٹ، خانیوال، اور ڈیرہ غازی خان میں مارکیٹس اتوار کو کھلی رکھنے کی اجازت۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل چھ بجے لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے7 افراد کا انتقال ہوا۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد2215 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے792 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت

سانگلہ ہل:صفدرآباد روڈ اصغرآباد کے قریب گیس سلنڈر سے بھرا رکشہ الٹ گیا۔ رکشہ میں لوڈ گیس سلنڈرز پھٹنے سے دھما کے۔ سلنڈر پھٹنے سے رکشہ ڈرائیور موقع پر ہلاک، ریسکیو ذرائع

گورنرہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کی کورونا وائرس سے صحتیابی کے لئے قرآن خوانی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت گورنرہاﺅس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد میں شرکتپشاور،ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا ن لیگ یوتھ کنونشن پر رد عمل۔ کورونا تیسری لہر میں مسلم لیگ ن کا یوتھ کنونشن سمجھ سے باہر ہے۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔