مشہوربھارتی اداکارہ گائتری ٹریفک حادثے میں ہلاک

مشہوربھارتی اداکارہ گائتری ٹریفک حادثے میں ہلاک
ممبئی : تامل فلم انڈسٹری کی26 سالہ مشہوراداکارہ گائتری کارحادثے میں ہلاک ہوگئیں۔وہ ایک معروف اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک یوٹیوبر بھی تھیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی26 سالہ مشہوراداکارہ ڈولی ڈی کروزعرف گائتری ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈولی ڈی کروز بھارت کے شہرحیدرآباد میں ہولی منانے کے بعد دوست کے ہمراہ گھرواپس جارہی تھیں کہ ان کی کار ڈرائیورسے بے قابو ہوگئی اور فٹ پاتھ سے ٹکرا کرالٹ گئی۔حادثے میں ڈولی کی 38سالہ دوست بھی ہلاک ہوگئی ہیں۔ اداکارہ گائتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا ان کی شہرت کی وجہ یوٹیوب چینل ’جلسا رائیڈو‘ اور انسٹاگرام پر پوسٹس ہیں۔اس کے علاوہ ڈولی ڈی کروز نے ویب سیریز ’میڈم سر میڈم انتھے‘ میں اداکاری پرشہرت حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔