اداروں کیخلاف مہم پر وزیراعظم کا نوٹس

اداروں کیخلاف مہم پر وزیراعظم کا نوٹس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا. ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اداروں اور افسران کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کا نوٹس لے لیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تصاویر لگا کر سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کی شناخت کر لی گئی، وزیراعظم کو سوشل میڈیا مہم چلانے والوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعظم کی مہم چلانے والے عناصرکے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی. سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے کاروائی کرے گی. پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی معاملے پر بات کی گئی. وزیراطلاعات فواد چوہدری نے معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے Display بدل کر PTI کا کیا اور فوج کیخلاف طوفان بدتمیزی مچایا یہ اکاؤنٹس نون لیگ کے حق میں مہم چلاتے رہے اور پھر فوج کو نشانہ بنایا،انشاللہ عمران خان اور فوج میں کبھی تفرقہ نہیں آسکتا کیوں کہ وزیر اعظم فوج کو پاکستان کے تحفظ کا ضامن سمجھتے ہیں.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔