صرف 5 منٹ میں چارج ہونے والی لیتھیم بیٹیریز تیار

5 min battery
کیپشن: 5 min battery
سورس: google

ویب ڈیسک :انجینیئروں کا کہنا ہے کہ لیتھیم سلفر بیٹریوں میں نئی ٹیکنالوجی سے انہیں گھنٹوں کی بجائے اب صرف پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں چارج کیا جا سکتا ہے۔

لیتھیم سلفر بیٹریاں ان چند ٹیکنالوجیز میں سے ایک ہیں جو مستقبل میں زیادہ تر صارفین کے زیر استعمال اور الیکٹرک کاروں میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹریوں کی جگہ لے سکتی ہیں۔ یہ بیٹریاں زیادہ توانائی سٹور کرنے کی اہل ہیں اور سلفر کے استعمال کا مطلب ہے کہ انہیں بنانے کے لیے درکار مادے تلاش کرنا آسان اور سستا ہے۔

لیکن ان میں کئی مسائل کا بھی سامنا ہے جن میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ یہ بیٹریاں چارج برقرار رکھنے میں ناکام رہتی ہیں اور چارج ہونے میں کافی وقت لگاتی ہیں۔ بعض اوقات بیک اپ چارجنگ میں 10 گھنٹے تک کا وقت لگتا ہے جس کے نتیجے میں یہ ابھی تک اسے بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں نہیں لائی گئیں۔

تاہم نئی تحقیق چارجنگ ٹائمنگ کے مسئلے کا حل پیش کرتی ہے جس سے یہ کہیں زیادہ تیزی سے چارج ہو سکتی ہیں۔ کاربن مواد اور کوبالٹ زنک کلسٹرز سے بنے ایک نئی قسم کے کیٹالسٹ کی مدد سے محققین بڑی مقدار میں پاور سٹور کرنے والی بیٹری بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں چارج ہو سکتی ہے۔

اس تحقیق کی قیادت کرنے اور آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی سے وابستہ شیژانگ چیاؤ نے کہا، ’ہماری اس پیش رفت میں توانائی ذخیرہ کرنے کی ٹیکنالوجیز میں انقلاب لانے اور مختلف ایپلی کیشنز کے لیے اعلیٰ کارکردگی والے بیٹری سسٹمز کی ترقی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت ہے۔‘

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب اینگلو آسٹریلین بیٹری کمپنی گیلیون نے کہا کہ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ لیتھیم سلفر بیٹریوں کے لیے ان کے منصوبے کامیاب ہو رہے ہیں۔

کمپنی ان بیٹریوں کو ان مصنوعات میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جن میں الیکٹرک ہوائی جہاز شامل ہیں جو عمودی طور پر ٹیک آف اور لینڈ کر سکتے ہیں نیز یہ ڈرون اور مزید روایتی الیکٹرک گاڑیاں میں بھی استعمال ہوں گی۔

گیلین کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ ’انرجی کی منتقلی میں لیتھیم سلفر ٹیکنالوجی کی متوقع اہمیت اور مارکیٹ کے متوقع تجارتی پیمانے کی مضبوط پہچان بن رہی ہے۔ ٹیکنالوجی کی زیادہ تر متوقع ایپلی کیشنز ان بیٹریوں کو ترجیح دیں گی جہاں وزن اور حفاظت اہم ہیں۔‘

Watch Live Public News