ترین گروپ کی بزدار سے ملاقات کی اندرونی کہانی

ترین گروپ کی بزدار سے ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور(پبلک نیوز)‌ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ترین گروپ کے سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری، نذیر چوہان، زوار وڑائچ شامل تھے، وفد کے ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، عثمان بزدارنے ترین گروپ کے رہنماؤں کو مثبت تعاون کی یقینی دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے موقع پر احکامات جاری کیے، ترین گروپ کے تمام ارکان کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے، اس کے علاوہ بیوروکریس ترین گروپ کے تمام جائز مسائل حل کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں طے ہوا کہ ترین گروپ کے ارکان ٹی وی ٹاک شوز میں کوئی متنازع بیانات نہیں دیں گے جبکہ جہانگیر ترین گروپ پارٹی ڈسپلن کو فالو کرے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کل لاہورکادورہ متوقع ہے جس میں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے ون آن ون ملاقات کریں گے. عثمان بزدار وزیراعظم کوترین گروپ کے ارکان سے ملاقاتوں سے متعلق بھی بریفنگ دیں گے.

وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اکبر نوانی نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ حقیقت ہے، پہلے بھی کہا تھا افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ہم نے کھل کر بات کی، بجٹ بھی ڈسکس کیا، ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور وزیراعلیٰ سے جو بات ہوئی اس پر مکمل مطمئن ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔