190 ملین پاؤنڈ ریفرنس:میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس:میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس:میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے میڈیا کو عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے جاتے ہیں اور میڈیا کو عدالتی کارروائی شفاف طریقے سے رپورٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں میڈیا پر قدغن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

Watch Live Public News