گرمی کی شدید لہر، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

گرمی کی شدید لہر، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
کیپشن: گرمی کی شدید لہر، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے ایک سینئر اہلکار ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے، ''اس ماہ کے آخر تک تیز گرمی جاری رہے گی اور درجہ حرارت معمول سے چھ ڈگری زیادہ رہے گا۔اس ہفتے ملک کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس سے بھی بڑھ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ظہیر احمد بابر نے کہا کہ جون میں بھی گرمی کی ایک شدید لہر آئے گی اور اس وقت درجہ حرارت 45 ڈگری (113 فارن ہائیٹ) سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ایسی صورت حال میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں اور مویشیوں کے مالکان کو شدید گرمی کے دوران اپنے جانوروں کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

Watch Live Public News