الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے پولیس گارڈ سے گولی چل گئی

الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے پولیس گارڈ سے گولی چل گئی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد صالح کے پولیس گارڈ سے گولی چل گئی جس کے بعد میں پولیس نے اسےحراست میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے محمد صالح کے پولیس گارڈ سے گولی چل گئی ہے ،جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اہلکار کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سے ہے، ایم این اے محمد صالح کو حراست میں لے لیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے چھڑوانے کی کوشش بھی کی گئی۔ خیال ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں ناہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے ہیں، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔