پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،21ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،21ستمبر 2021
وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا،عمران خان تابش گوہرکی کارکردگی سے نا خوش تھے جس پر وزیر اعظم نے خود تابش گوہر سے استعفیٰ طلب کیا تھا،استعفی 20 ستمبر کو منظور کیا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیر کی ملاقات،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ باہمی دلچسپی اور سکیورٹی امور پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمران خان کی امن کے لئے پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ، اسے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ سمجھا جائے،ذبیح اللہ مجاہد کی نیوز کانفرنس ،کہا عالمی برادری بھی افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرے، بتایا کہ بچیوں کی تعلیم پرکوئی اعتراض نہیں ،گائیڈ لائنز جلد سامنے آجائیں گی۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی،دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے وکلاء سےمشاورت کریں گے،وزیراطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ،کہا پاکستان کے خلاف مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر،نیوزی لینڈکےبعد انگلینڈ کی ٹیموں نے بھی پاکستان آنے سےانکارکردیا،اکتوبرمیں انگلینڈ کی قومی اور ویمن ٹیم نے دورہ کرنا تھا،اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے ٹویٹ کیاکہ انگلینڈ کی جانب سے آئندہ ماہ دورہ پاکستان ختم ہونے پر دکھ ہے، پی سی بی سمیت ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے دورہ ممکن بنانے کی کوشش کی

Watch Live Public News