شہری کا خلیل الرحمن قمر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع

شہری کا خلیل الرحمن قمر کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے عدالت سے رجوع
فیصل آباد(ویب ڈیسک ) معروف رائٹر خلیل رحمان قمر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا، ڈرامہ نگار نے نجی ٹی وی سے آن ایئر ہونے والے اپنے ڈرامے میں رضاعی بہن بھائی کے نکاح کا سین دکھایا ہے جو غیر اسلامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے شہری کی طرف سے خلیل الرحمن قمر کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ندیم انور چوہدری کی عدالت میں ہوئی ، عدالت نے پولیس سے جواب طلب کر لیا۔ رحیم ٹاؤن کے رہائشی محمد عمیر نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل پر رائٹر خلیل رحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نشر ہوا, ڈرامہ میں بہن بھائی کے رشتہ کا تقدس پامال کیا گیا, ڈرامہ میں رضاعی بہن بھائی کے نکاح کا سین دکھایا گیا ہے,بھائی بہن کے رشتہ کو غلط انداز میں پیش کرنا اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔ شہری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر کیخلاف پولیس کو ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا جائے ، پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔

Watch Live Public News