پاکستان، امریکہ کا مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا

 پاکستان، امریکہ کا مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا
کیپشن: Pak and America
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ پر پاکستان امریکہ کا مشترکہ اعلامیہ،دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت سے متعلق ڈائیلاگ 10 مئی واشنگٹن میں ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق  اقوام متحدہ اور او آئی سی کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی،امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی الزبتھ رچرڈ نے امریکا کی نمائندگی کی،مشترکہ ڈائیلاگ میں علاقائی اور عالمی سلامتی کو درپیش اہم چیلنجوں پر غور کیا گیا،فریقین نے تحریک طالبان پاکستان اور آئی ایس ائی ایس۔خراسان سے نمٹنے میں پاک امریکا کے درمیان تعاون پر زور دیا گیا۔

خطے میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے موجود منظر نامے پر بات چیت ہوئی، پاکستان اور امریکا کے سینئر حکام نے انسداد دہشت گردی کے تعاون اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا، ڈائیلاگ میں تکنیکی مہارت، سرحدی سلامتی، ڈھانچے اور تربیت کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

  ڈائیلاگ میں 300 سے زائد پولیس اور فرنٹ لائن پر امریکہ کی تربیت کے حوالے سے بھی امور پر بات چیت ہوئی، انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مقصد اقوام متحدہ اور عالمی انسداد دہشت گردی کے کثیر الجہتی فورمز کو مضبوط کرنا ہے۔

فریقین نےاتفاق کیا کہ آئی ایس آئی ایس۔خراسان، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مقابلے کے لئے شراکت داری خطے میں سلامتی کو آگے بڑھائے گی۔ 

دونوں حکومتوں نے پرتشدد انتہا پسندی کا پتہ لگانے اور اسے روکنے کے لیے حکومتی نقطہ نظر کے ذریعے تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا۔

Watch Live Public News