پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،21ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،21ستمبر2021
وزیراعظم عمران خان کی امن کے لئے پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں ، اسے افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ سمجھا جائے،ذبیح اللہ مجاہد کی نیوز کانفرنس ،کہا عالمی برادری بھی افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرے، بتایا کہ بچیوں کی تعلیم پرکوئی اعتراض نہیں ،گائیڈ لائنز جلد سامنے آجائیں گی۔ بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کا امکان ، اضافہ ماہانہ فیو ل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا، سی پی پی اے نے سمری نیپرا کو بھجوادی کورونا کیسز میں کمی ،6 اضلاع میں 22 ستمبر سے پابندیاں ہٹا لی گئیں،اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے،لاہور ،فیصل آباد ،ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں سےاضافی پابندیاں ہٹائی گئی ہیں، ملک بھر میں عمومی کورونا پابندیاں 30 ستمبر تک جاری رہیں گی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےدوروں کی منسوخی،دونوں بورڈز کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے وکلاء سےمشاورت کریں گے،وزیراطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ،کہا پاکستان کے خلاف مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔