کرتار پور: بابا گرونانک کی 482 ویں برسی، جوتی جوت کی تقریبات کا دوسرا روز

کرتار پور: بابا گرونانک کی 482 ویں برسی، جوتی جوت کی تقریبات کا دوسرا روز
کرتار پور (پبلک نیوز) کرتار پور بابا گرونانک کی 482 ویں برسی، جوتی جوت کی تقریبات کا دوسرا روز جاری۔ تفصیلات کے مطابق آج دوسرے روز پانچ بجے کرتار پور سے نگر کرتن کا جلوس زیرو لائن تک نکالا گیا۔ نگر کرتن جلوس کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔ نگر کرتن جلوس میں شمولیت کے لیے آئے سکھ یاتریوں نےسنگتوں کی شکل میں شرکت کی۔ کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کو کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔