جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت منظور

جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت منظور
لاہور (پبلک نیوز)سیشن کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت 03 مئی تک منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے۔سیشن کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ٗ اس موقع پر جہانگیر ترین اور علی ترین نے عدالت کے روبرو حاضری لگوائی ٗعدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے مزید عبوری ضمانت میں 03 مئی تک توسیع کر دی ٗ ایف آئی اے حکام نے رپورٹ پیش کی ٗعدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے عدالت سے جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ۔ ایف آئی اے نے مقدمہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارپوریٹ فراڈ اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جہانگیر ترین جے ڈی ڈبیلو شوگر ملز کے مالک ہیں، جہانگیر ترین اور علی ترین کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی غیر قانونی طور پر ٹرانزیکشن سامنے آئی، چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کے الزامات بھی عائد ہیں۔