پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،22 اپریل، 2021
وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیرداخلہ سے رپورٹ طلب، وزیراعظم کی شیخ رشید کو معاملے کی تہہ تک پہنچنے اور ہر پہلو سے مکمل تحقیقات کی ہدایت۔کوئٹہ میں نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے، دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار، کہا دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید نے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم عمران خان کا ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ، آج ماہی گیروں کو با اختیار بنانے کا پروگرام لانچ کریں گے، عثمان ڈار کہتے ہیں وزیراعظم ‏ماہی گیروں کو شعبے میں آگے بڑھنے کےلیے بہترین موقع دینے جارہے ہیں۔ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم سے ملے گا، جہانگیر ترین کہتے ہیں ن لیگ کے دور میں بھی میرے کاروبار کی چھان بین کی گئی، اس معاملے میں میرا کوئی قصور نہیں، یہ کیس ایف آئی کا ہے ہی نہیں، کوئی مدعی نہیں ہے، کسی شیئر ہولڈر نے اعتراض نہیں کیا، جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی گئی۔ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں، راجہ ریاض کہتے ہیں ہمیں عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوگی، دیکھیں گے ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔

Watch Live Public News