’’بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا‘‘

’’بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا‘‘
اسلام آباد ( اسلام آباد ) وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی سخت مذمت کی ہے جبکہ وہ رات گئے تک معاملات کی ذاتی طور پر نگرانی کرتے رہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ نے اس سارے معاملے میں ہمسائیہ ملک بھارت کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا۔وزیر اعظم آفس کے ترجمان کی طرف سے جاری کئے جانیوالے بیان کے مطابق وزیر اعظم رات گئے تو معاملات کی نگرانی کرتے رہے ٗ انہوں نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر کے معاملے کی تحقیق تک پہنچا جائے۔اس حوالے سے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں چاہتا ٗ لیکن اس کی سازی کوشش ناکام ہو ں گی ٗ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اس طرح سے روکنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

Watch Live Public News