” جامعات میں منشیات کاپھیلاؤروکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے“

” جامعات میں منشیات کاپھیلاؤروکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے“

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان کے صدر عارف علوی کی زیرِ صدارت جامعات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے متعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِتعلیم شفقت محمود، سیکرٹری وزارتِ انسدادِ منشیات کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی، سیکرٹری انسانی حقوق اور 165 جامعات کے وائس چانسلرز کی بھی شریک ہوئے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جامعات میں منشیات کے بڑھتے ہوئے پھیلاوکو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ جامعات خصوصی طلباء کی سہولت کیلئے یونیورسٹی انفراسٹرکچر معذور دوست بنائیں۔ جامعات خصوصی طلباء کی ضروریات کا جائزہ لیں اور انکے حل کیلئے مناسب اقدامات اٹھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وائس چانسلرز کی کمیٹی جامعات میں منشیات کا پھیلاو روکنے کیلئے آگہی مہم کی تیاری کرے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔