اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے استعفیٰ دیدیا

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: Israeli military intelligence chief resigns

ویب ڈیسک: خفیہ ایجنسی کے چیف کیجانب سے استعفیٰ دینے کی خبر آئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس چیف نے 7 اکتوبر کے حملے کی ناکامی پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ ہارون حلیوا حماس کے حملے کی ناکامیوں کے باعث عہدہ چھوڑنے والی پہلی سینئر اسرائیلی شخصیت ہیں۔

دوسری طرف اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک کی فوج پر عائد کسی بھی قسم کی پابندیوں کو مسترد کر دیں گے۔ اُن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد پر پابندی لگانے کا سوچ رہی ہے۔
حماس کے خلاف جاری جنگ نے اسرائیل کے طویل ترین عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے  ان کے مخالفین کے عزم کو نئی توانائی بخشی ہے۔
 یادرہے مظاہرین وزیر اعظم نتن یاہو کے مستعفی ہونے اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان میں کچھ نئے نعرے بھی جڑ گئے ہیں جن میں غزہ میں ابھی تک قید 134 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے فوری معاہدے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔