پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستانی وزیر خزانہ

پاکستان آئی ایم ایف سے نیا قرض حاصل کرنے کا خواہاں ہے، پاکستانی وزیر خزانہ
کیپشن: Muhammad Aurangzeb, Finance Minister
سورس: ویب ڈیسک

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی نقطہ نظر میں بہتری دیکھ رہے ہیں ،  پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے نئے قرض کی توقع ہے۔ یہ بات انہوں نے عرب نیوز کو دیئے جانے والے انٹرویو کے دوران بتائی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اماراتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے معاشی نقطہ نظر میں بہتری دیکھ رہے ہیں، پاکستان نیا قرض حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف کے نئے قرض کی توقع ہے، پاکستان کی کرنسی آخر کار مستحکم ہو گئی ہے، اگلے سال تک مہنگائی شرح سنگل ہندے پر آنے کی امید ہے، 3 ارب ڈالر کا موجودہ پروگرام اپریل میں ختم ہو رہا ہے، موجودہ پروگرام اگلے پروگرام پر غور کے لیے مددگار رہا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 6 ارب ڈالر قرض کے اعدادوشمار ایک اندازے سے زیادہ ہیں، اگلے ماہ آئی ایم ایف مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا، مشن کی آمد پر قرض کی حتمی تفصیلات کا تعین کیا جائے گا، پاکستان کا ٹیکس اور توانائی شعبوں میں اصلاحات کا ایجنڈہ ہے ، اصلاحاتی ایجنڈے کے لیے کم از کم تین سال کی مدد درکار ہوگی، بیرون ملک سے پاکستان کی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال ترسیلات زر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے سی پیک منصوبوں کو کما نے میں زیادہ وقت لگا دیا، خصوصی اقتصادی زونز میں برآمدات بھی نہیں بڑھائی جا سکیں، پاکستان نے زیادہ وقت لگا کر بہت بڑا موقع ضائع کر دیا، ہم گزشتہ چند سالوں میں سست روی کا شکار ہیں،ہم سی پیک کے فیز ٹو کے ساتھ آگے بڑھنے جا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ ریونیو جنریشن حصے کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ بڑھانے پر غور کیا گیا۔ آئی ٹی، قابل تجدید توانائی شعبوں کو سرمایہ کاری میں شامل کرنے پر بات چیت ہوئی، ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس اور ریئل اسٹیٹ کو بھی شامل کرنے پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خزانہ کی سرمایہ کاروں کو ہر مرحلے میں معاونت کی یقین دہانی کرائی گئی۔انہوں نے  سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

واضح رہے کہ عرب نیوز کے مطابق اورنگ زیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کے لیے گذشتہ ہفتے سے واشنگٹن میں ہیں۔