وفاقی کابینہ کی سیکرٹ سروس فنڈز کو آڈٹ سے استثنیٰ کی منظوری

وفاقی کابینہ کی سیکرٹ سروس فنڈز کو آڈٹ سے استثنیٰ کی منظوری
کیپشن: Federal Cabinet Approval of Audit Exemption of Secret Service Funds

ویب ڈیسک: سویلین انٹیلیجنس ایجنسی کے سیکرٹ سروس فنڈز کے آڈٹ کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں وفاقی کابینہ نے سیکرٹ سروس فنڈز کو آڈٹ سے استثنیٰ کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی سمری پر وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی۔ آڈیٹر جنرل رواں مالی سال کیلئے سیکرٹ فنڈز کا آڈٹ نہیں کرے گا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آڈیٹر جنرل کو آڈٹ استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عالمی پریکٹس کے مطابق سیکرٹ سروس فنڈز کو آڈٹ سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے انٹیلیجنس بیورو کا رواں مالی سال کا انتظامی آڈٹ مکمل کر لیا ہے۔ فنانس ایکٹ 2013 کے تحت وفاقی حکومت استثنیٰ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی مجاز ہے۔