پاکستانیوں کے پاس کتنی مالیت کی کرپٹو کرنسی ہے؟

پاکستانیوں کے پاس کتنی مالیت کی کرپٹو کرنسی ہے؟

ایف پی سی سی آئی کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ پاکستانیوں کے پاس $20 بلین مالیت کی کرپٹو کرنسی ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کو انکشاف کیا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس تقریباً 20 بلین ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی موجود ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر ناصر حیات مگون نے کہا کہ ہماری تحقیق کے مطابق پاکستانیوں کے پاس 20 بلین ڈالر کی کریپٹو کرنسی ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایک جامع پالیسی وضع کرے تاکہ لوگ دبئی کے بجائے پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کیش کر سکیں۔ناصر حیات مگون نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ ہندوستان نے کرپٹو کرنسی سے متعلق قوانین متعارف کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ وقت پر فیصلے نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی حماد اظہر بروقت فیصلے کرنے میں ناکام رہے تو استعفیٰ دے دیں۔

پی ٹی آئی کی زیرقیادت حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد پاکستان میں لوگوں کو منتقل نہیں کیے جاسکے۔ صوبے میں گیس کے جاری بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ نے 2310 ایم ایم سی ایف گیس پیدا کی جبکہ صوبے کو صرف 900 ایم ایم سی ایف گیس فراہم کی جارہی ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔