فلسطینی بچوں کیلئے عثمان خواجہ کا بڑا اعلان

فلسطینی بچوں کیلئے عثمان خواجہ کا بڑا اعلان
کیپشن: فلسطینی بچوں کیلئے عثمان خواجہ کا بڑا اعلان

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ نے فلسطینی بچوں کی مدد کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے عثمان خواجہ کا اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی یونیسف چلڈرن آف غزہ کے لیے ہو گی۔

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ہر فورم پر اظہار یکجہتی کی کوشش کر رہے ہیں اور اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے آشکار کر رہے ہیں۔

عثمان خواجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں ’’تمام زندگیاں برابر ہیں‘‘ کا نعرہ لکھے جوتے پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا تاہم آئی سی سی ان کے آڑے آ گیا تھا اور انہیں یہ جوتے پہننے سے روک دیا تھا۔

تاہم اب آسٹریلوی اوپنر نے ان ہی جوتوں کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے حاصل شدہ آمدنی وہ غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

عثمان خواجہ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کیا ہے جس کے مطابق یہ نیلامی 12 فروری تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کے جوتوں پر 'All Lives Are Equal' لکھا ہوا ہے۔

Watch Live Public News