مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے۔جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے۔اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے۔ پنجاب منی گالہ نہیں جسےآپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں. مریم نواز نے کہا پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے ۔ 2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا۔ یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی ATM نہیں۔