بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہوگئی

بانی پی ٹی آئی سے تحقیقات، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہوگئی
کیپشن: imran khan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم   بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کئے بغیر واپس روانہ ہوگئی،بانی پی ٹی آئی نے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم سے بھی تعاون کرنے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش نہ ہوئے ،بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد پیغامات بھجوائے گئے ، بانی پی ٹی آئی وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر بضد رہے ،لاہور میں درج 12 مقدمات کے تفتیشی افسران نے اج بانی چیئرمین کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا تھا ۔

لاہور پولیس کی 12رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی رانا زاہد کررہے تھے، تفتیشی ٹیم میں فورنزک ایکسپرٹ بھی شامل تھے، بانی پی ٹی آئی لاہور میں درج نو مئی کے 12 مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں،جسمانی ریمانڈ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کیا تھا

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں،عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 جولائی کو گرفتار کیا گیا اور درخواست 15 جولائی کو دائر کی گئی جس پر وکیل پی ٹی آئی نے درخواست واپس لے لی۔
 
 

Watch Live Public News